حسن علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ۔۔ تنقید کرنے والوں کا منہ بند کر دیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، حسن علی 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی قرار۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے بھی بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے، حسن علی 2021 میں سب سے ذیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں حسن علی نے رواں سال اپنی دھواں دار بولنگ سے کئی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی وکٹیں اُڑائیں تاہم ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں وہ ایسا نہ کر سکے۔

جبکہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں حسن علی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کرکٹ شائقین بھی ان سے نالاں تھے تاہم حسن علی اوور آل 2021 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں حسن علی نے ایک اہم کیچ چھوڑ دیا تھا جبکہ ان کی پرفارمینس بھی سیمی فائنل نے دن قدرِ ناقص رہی جس کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل ہار گیا تھا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts