بنگلا دیش کے لوگوں نے میچ کے بعد ایسا کیا کیا؟ کہ دنیا بھر میں سب کے دل جیت لیے، دیکھیے دلچسپ ویڈیو

image

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیم پاکستان بنگلا دیش میں موجود ہے جہاں پاکستانی ٹیم ع ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایک ایسی ہی خبر آپ تک پہنچائیں گے جس میں بنگلا دیشی فینز پاکستانی ٹیم سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت حیران رہ گئے جب بنگلا دیشی فینز پاکستانی ٹیم کے ہوٹل سے باہر نکلنے تک روڈ پر کھڑے رہے۔ جیسے ہی ٹیم کی بسیں ہوٹل سے باہر نکلیں تو فینز نے شور مچا کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی توجہ حاصل کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت خوش ہو گئے جب بنگلا دیشی فینز نے پاکستانی پرچم ہاتھ میں تھاما ہوا تھا اور پاکستانی ٹیم کے لیے کھڑے تھے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بس میں سے ہی فینز کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے جبکہ تصاویر بھی کھینچ رہے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts