ہزاروں یا لاکھوں روپے تنخواہ ۔۔ بابر اعظم شادی کب کریں گے؟ کرکٹر نے بڑے راز سے پردہ اُٹھا دیا

image

ورلڈ کپ میں جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے عوام کے دل جیتے وہیں کپتان بابر اعظم نے کئی بڑے اعزاز اپنے نام کرکے پاکستان کا نام خوب روشن کیا۔ گذشتہ روز بابر اعظم نے ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے گوگل پر سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے۔

رہائش اور بلے کا انتخاب

پہلا سوال کیا گیا کہ بابر اعظم کہاں رہتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں لاہور میں رہتا ہوں جہاں کھانا سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اگلا سوال تھا کہ بابر کون سا بیٹ استعمال کرتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 6 سے 7 بلے اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔ ۔ بیٹ کا وزن 2.8 سے 2.9 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے اور میں میچ یا پچ کی صورتحال کو دیکھ کر بلے کا انتخاب کرتا ہوں۔ میں گرے نکل بیٹ استعمال کرتا ہوں۔

تنخواہ اور شادی

جب سوال آمدنی یعنی تنخواہ کے حوالے سے کیا گیا تو جناب نے فرمایا اب یہ تو میں نہیں بتاؤں گا لیکن آپ کی سوچ سے کم ہے۔ اس کے بعد شادی سے متعلق کئے جانے والے سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ: '' ’’اے تو مینوں بی نئیں پتہ’’ گھر والوں کو معلوم ہے اور فی الحال میری ساری کرکٹ پر ہے اور کرکٹ ہی انجوائے کرنے دیں۔ ''

پسندیدہ کھلاڑی

پسندیدہ کھلاڑی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میرا سب سے آئیڈل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئر ہیں جن کے انداز کو میں کاپی کرتا آیا ہوں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts