میرے دوڑنے کے دن اب ختم ہوگئے دعا کریں کہ ۔۔ جانیے شعیب اختر کس بیماری میں مبتلا ہوگئے؟

image

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اب مزید نہیں دوڑ سکیں گے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے گھٹنے بدلوانے کیلئے بہت جلد آسٹریلیا جانے والے ہیں۔

جبکہ اپنے پیغام کے ساتھ شعیب اختر نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تاہم ان کے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعائیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کے پاس دنیا کی سب سے زیادہ تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔ جبکہ یہ ریکارڈ 2003 میں انگینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلو میٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر بنایا تھا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts