مُحمد رضوان عصر سے عشاء تک مسجد میں ہوتے ہیں اور ۔۔ مُحمد رضوان کے بھائی کون ہیں؟ جانیئے ان کی فیملی سے متعلق دلچسپ باتیں

image

محمد رضوان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی ہیں جن کی عبادت ان کی کامیابی کی کنجی ہے۔ رضوان صرف کرکٹ گراؤنڈ میں ہی نہیں بلکہ ہر جگہ نماز پڑھنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔ ان کی مذہبی گھرانہ ہے۔ ان کے دادا بھی قرآن و سنت کے تحت زندگی گزارنے کو پسند فرماتے تھے۔

محمد رضوان کا ایک بڑا بھائی جن کا نام مولانا سہیل ہے۔ یہ پشاور کی ایک مسجد کے عالم ہیں اور عصر سے عشاء تک مسجد میں وقت گزارتے ہیں۔ ان کے والد محترم پشاور مرکز میں عصر سے عشاء تک ہوتے ہیں۔

مولانا سہیل نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ: '' رضوان بھائی جب گھر ہوتے ہیں تو وہ بھی عصر سے عشاء مسجد میں رہتے ہیں۔ اللہ کی عبادت سب سے پہلے کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج پوری قوم کا فخر ہیں۔ ''

محمد سہیل کہتے ہیں کہ: '' جس دن میچ ہوتا ہے میں ہم اپنے کزن کے گھر دیکھنے جاتے ہیں، ہمارے گھر میں ٹی وی نہیں ہے والد صاحب بھی ایسی سادہ طبیعت آدمی ہیں۔ والد کہتے ہیں کہ: '' میرا بیٹا ہمیشہ باوضو رہتا ہے اور رائیونڈ مرکز تبلیغی جماعت سے بہت محبت کرتا ہے۔''

محمد رضوان کی شادی 2015 میں ان کی کزن سے ہوئی تھی اور اب ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts