زلزلے کے جھٹکے بھی آئے اور آگ بھی لگ گئی ۔۔ پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگنے کے بعد کیا ہوا؟

image

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز بنگلہ دیش میں ہی کھیل رہی ہے۔ لیکن آج کا میچ بہت مشکلات سے کھیلا جا رہا ہے۔ آج صبح بنگلہ دیش میں زلزلے کے جھٹکے آئے جن کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ صرف بنگلہ دیش میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی آیا ہے۔ بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140 کلو میٹر دور تھا۔

اس کے بعد میچ کو روکا نہ دیا بلکہ شیڈول کے مطابق جاری تھا۔ میچ کے ابتدائی گھنٹے گُزرنے کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق:

'' چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے 1 کلو میٹر دور کسی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں اسٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا ہے۔ البتہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts