شاندار فلیٹ جو اندر سے بھی خوبصورت ہے ۔۔ کروڑوں کا نسلہ ٹاور اندر سے کیسا دکھتا ہے؟ دیکھیے اندرونی مناظر

image

نسلہ ٹاور کو باہر سے اکثر ہی دیکھا جاتا تھا لیکن اب اس کے اندرونی مناظر آج ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جو اس سے قبل آپ نے نہیں دیکھیں ہوں گے۔

نسلہ ٹاور کی کہانی پچھلے چند ماہ سے چل رہی تھی اور اب اس کا اختتام ہونے جا رہا ہے۔ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے بہت احتجاج کیا، درخواستیں کیں، دہائیاں دیں، بچوں نے اپنی مشکلات بتائیں خواتین کا فلیٹ ختم ہوجانے کا غم الگ تھا لیکن اس سب کے باجوو نسلہ ٹاور اپنے انجام کو پہنچا۔

اس فلیٹ کے رہائشیوں کی بہت سی یادیں اپنے گھروں سے وابستہ ہوں گی۔ مگر جب وہ نسلہ ٹاور کو اپنی آنکھوں کے سامنے مسمار ہوتا دیکھ رہے ہوں گے تو ان پرکیا بیت رہی ہوگی۔

کروڑوں کے اس خوبصورت فلیٹ میں بڑے کمرے ، ٹی وی لاؤنج اور بالکونی بھی موجود ہیں اور ایک فلیٹ کے چاروں جانب کھڑکیا موجود ہیں جس سے باہر کا منظر دکھائی دیتا ہے۔

نسلہ ٹاور کے فلیٹوں کے کمروں چھت بھی شاندار انداز سے ڈیزائن کی گئی تھیں۔ نسلہ ٹاور کے فلیٹ کی قیمت کم و بیش پانچ سے کروڑ بتائی گئی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.