ازہان کو نماز بھی سکھا رہی ہیں، مسنون دعائیں بھی ۔۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کو دعائیں کس طرح یاد کراتی ہیں؟ دیکھیے ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں سیلیبریٹیز اپنے بچوں کی تصاویر مداحوں سے شئیر کرتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نہیں جانتے ہوں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے ازہان کو ویسے تو کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا ہے، مگر اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ سیلیبریٹیز اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرتے ہیں یا نہیں؟ ثانیہ مرزا ایک ایسی ماں ہیں جو کہ بیٹے کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ دے رہی ہیں اور اپنے ٹینس کے کھیل پر بھی۔ بیٹے کی پڑھائی سے متعلق ثانیہ باخبر رہتی ہیں۔
مگر وہ بیٹے کو دینی تعلیم بھی دیتی نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں ثانیہ بیٹے ازہان کو سونے سے پہلے کی دعا یاد کرا رہی ہیں، جبکہ ازہان دعا کو سنا رہا ہے، اگرچہ ازہان ابھی سیکھ رہا ہے مگر وہ ماما کی دہرائی گئی دعاؤں کو ذہن میں نقش کر چکا ہے۔ اسی طرح ازہان نے کھانے کے بعد کی دعا بھی سنائی جو اگرچہ بیچ بیچ میں ازہان رک رہا تھا مگر بیٹے کی تربیت میں ثانیہ کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔
جبکہ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ نماز پڑھ رہی ہیں اور ان کے آگے ازہان بھی ماں کی دیکھا دیکھی نماز پڑھ رہے ہیں۔ ثانیہ نے ازہان کو دینی اور دنیاوی تعلیم دونوں دیتی نظر آتی ہیں۔ وہ بیٹے کو نماز کے بعد جائے نماز پر ہی اپنے ساتھ بٹھا کر دعا کے لیے ہاتھ اٹھواتی ہیں، تاکہ بیٹے کو ان سب باتوں کا علم ہو۔
جبکہ ثانیہ بیٹے کو کارٹون کرداروں سے بھی روشناس کراتی ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹے کو اسپائیڈر مین سے متعلق بتا رہی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts