میں نے مچھلی کھا کر 20 کلو وزن کم کیا ۔۔ جانیئے عورت نے مچھلی سے کیسے اپنا وزن کم کیا؟ کچھ مفید مشورے

image
سردیاں شروع ہوتے ہی مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ سب اس کو شوق سے کھاتے ہیں مگر کوئی یہ نہیں جانتا کہ صرف مچھلی کھانے سے کتنا وزن بآسانی کم کیا جا سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مچھلی کھانے سے وزن کم کرنے والی خاتون سیمرہ اپنے تجربے کے بارے میں کیا بتاتی ہیں:
خاتون کہتی ہیں کہ: '' میں نے 8 ماہ تک مچھلی کھائی جس سے میرا 20 کلو وزن کم ہوگیا۔ میں نے صبح ناشتے میں ابلی ہوئی مچھلی کھائی اور دوپہر میں نمک والی مچھلی کھائی پھر رات میں ہلکے مصالحے کے ساتھ مچھلی کھائی۔ میں نے مچھلی کو کئی مختلف طریقوں سے بنا کر کھایا ہے۔ ''

۰ نمک والی فرائی مچھلی:

۰ مچھلی کو دھو کر چھلکے صاف کرلیں اور ان میں نمک، کالی مرچ پائوڈر اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ ۰ اس کے بعد آپ ان کو آئل میں ڈیپ فرائی کریں اور ایک کاغذ پر رکھ کر آئل جذب کرلیں ۔

فائدہ:

۰ اس مچھلی کو کھانے سے آپ کے شوگر کا مسئلہ کنٹرول میں آ جائے گا اور بڑھا ہوا انسولین بھی کم ہوجائے گا۔

۰ اُبلی ہوئی مچھلی:

۰ مچھلی کو دھو کر ایک برتن میں ڈالیں اور اس میں ایک جگ پانی ڈال کر اُبالنے کے لئے رکھ دیں اور اس میں ہلدی، دھنیا اور لیموں کا رس شامل کردیں۔ ۰ یہ تقریباً آدھے گھنٹے میں اُبل جائیں۔ ۰ اس کے بعد ان کو پلیٹ میں رکھ کر دہی کے ساتھ سروو کریں۔

فائدہ: ۰ اس طرح ابلی ہوئی مچھلی کھانے سے جلد اچھی ہوگی، تھائیرائڈ کا مسئلہ بھی کنٹرول ہو جائے گا۔ ۰

مچھلی تکہ:

۰ مچھلی کو اچھی طرح دھو کر نمک ادرک لہسن پیسٹ لگا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔ ۰ اب دہی میں ہلدی، کالی مرچ، گرم مصالحہ، دہی، میدہ، کورن فلاور، گھی، دھنیا، زیرہ، بیسن، اجوائن، پسی لال مرچ، لیموں کا رس اور انڈہ مکس کر کے پیسٹ تیار کرلیں۔ ۰ پھر مچھلی کو دہی کے پیسٹ میں ڈپ کرکے سیخوں پر یا بیکنگ ٹرے میں ڈال کر گرل کریں۔

فائدہ:

۰ اس سے ہاضمہ درست ہوگا اور معدہ کے مسائل دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

۰ اجوائن کے ساتھ:

۰ مچھلی کو دھو کر ایک پتیلی میں ڈالیں اور اس میں اجوائن اور پانی شامل کرلیں۔ ۰ اور اس کو آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں۔ ۰ پھر اس میں چمچ چلائیں اور کورن فلاور، سفید سرکہ، ہلدی پائوڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔ ۰ مزید ۲۰ منٹ پکائیں، لیجیئے اجوائن والی بہترین سالن کی مچھلی تیار ہے اس کو ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سروو کریں۔

فائدہ:

۰ جن لوگوں کو وزن بڑھنے کی شکایت ہے وہ موٹاپے پر قابو پانے کے لئے اس طرح مچھلی کا استعمال کریں یہ جلد ہی چربی گھٹانے میں مفید ہے۔

۰ کریمی فش:

۰ کریمی فش بنانے کے لئے آپ مچھلی کو دھو کر خُشک کرلیں۔ ۰ پھر ایک کپ کریم اور دو چمچ مکھن کو مکس کرکے فش کو اس میں ڈپ کرلیں۔ ۰ اس میں دو چمچ سویا سوس، ایک کٹی ہوئی شملا مرچ، ایک کٹا ہوا ٹماٹر، ایک پیاز کا پیسٹ اور تین چمچ دہی مکس کرلیں۔ ۰ اب ایک پین میں آئل گرم کریں اس میں زیرے کا بھگار لگائیں۔ ۰ پھر اس پین میں ڈپ مچھلی ڈال کر فرائی کرلیں۔ ۰ ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

فائدہ:

۰ ہڈیوں کی کمزوری میں یہ کریمی فش آپ کی زبان کے ذائقے کو بھی بڑھائے گی اور ہڈیاں بھی مضبوط بنائے گی۔

مذید کہتی ہیں:

میں نے ان طریقوں سے مچھلی کھا کر اپنا وزن کم کیا ہے اور میری ٹرینر نے مجھے اس کے ساتھ صبح نہارمنہ نمک والا پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔ ان سب چیزوں نے میرا اچھا خاصا وزن کم کیا۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.