بھارت کی طرح اب پاکستان میں بھی بگ باس شو کا شروع کیا جا رہا ہے جوکہ بول چینل پر دکھایا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس شو میں بالکل بھارتی بگ باس کی تھیم رکھی جائے گی لیکن پاکستانی اعتبار سے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ عامر لیاقت اس شو کو ہوسٹ کریں گے۔ جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ کمنٹس کی برسات کردی ہے کوئی کہتا ہے کہ یہ وہی لال قالین والا ہے نا جس نے ہیلی کاپٹر بانٹے تھے تو کوئی کہہ رہا ہے جو خود جھوٹ بولتا ہے وہ کیا خود کو بگ باس سے بچا سکتا ہے۔ کسی نے کہا کہ اب مزاحیہ چیزیں ملیں گی تو کسی نے کہا کہ رُکو آگے دیکھو تبدیلی پاکستان کا مقدر بننے والی ہے۔
بگ باس کے گھر کا ایک ٹریلر بول انٹرٹینمنٹ نے جاری کیا ہے جس میں عامر لیاقت کہہ رہے ہیں کہ حریفوں کے لئے وبال ہوں میں، مجھ سے کچھ کہیں نا، ایک سوال ہے، بہت نازک صورتحال ہے، اسی لئے اب سب کچھ ہوگا آپ کی موبائل سکرین پر، رہنا ہوگا ایک مہینہ سارے رشتے بھلا کر بول ہاؤس میں، یہ سیزن سب سے بھاری، اب ہوسٹ کی ہے میری باری۔
ویڈیو میں گھر بھی دکھایا گیا ہے اور جیتنے والے کے لئے انعامی رقم 1
کروڑ روپے ہے۔