پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا گیا
جس میں 63 رنز سے پاکستان نے جیت اپنے نام سمیٹی۔ پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 200 رنز بنائے جبکہ ’نمبر ایک کپتان‘ بابراعظم صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔
35 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے پاور پلے کے 6 اوورز کا اختتام 44 رنز پر کیا جو بہت شاندار ثابت ہوا۔
محمد رضوان 78 رنز پر شیفرڈ کی گیند پر سمتھ کے
ہاتھوں
کیچ آؤٹ ہوئے ۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
محمد وسیم 4، شاداب خان 3 وکٹیں، محمد نواز، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔