شاہین کے والدین اور شاہد آفریدی کے درمیان رشتے کو لے کر کیا بات ہوئی؟ جانیے شاہین آفریدی نے کس طرح سب کے دل جیتے؟

image

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک مقبول نام ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت، افغانستان، سمیت کئی ٹیموں کے خلاف قابل تعریف کارکردگی دکھائی تھی۔ جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں رہی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں جبکہ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہین بھی نت نئے شوق رکھتے ہیں۔

شاہین آفریدی کو کرکٹ کا جنون ان کے بھائی کی طرف سے ہوا تھا، ریاض آفریدی بھی 2004 میں ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ریاض آفریدی نے بھائی میں کرکٹ کے جنون اور ٹیلنٹ کو پرکھ لیا تھا تب ہی شاہین کو سیلیکشن ٹرائل کے لیے تیار کیا۔

شاہین فاٹا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ شاہین نے ہمیشہ ہی اپنی بالنگ اور کرکٹ کی تکنیکی عمل پر غور کیا اور وکٹ کس طرح لینی ہے، اس حوالے سے خوب محنت کی۔

یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ وکٹ 2020 کی لسٹ میں شاہین پہلے نمبر پر تھے، جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین آفریدی کا دسواں نمبر تھا۔ اب تھوڑی بات کر لیتے ہیں شاہین کی ماہانہ آمدنی کے بارے میں، اسٹارز انفولڈ کی ویب سائٹ کے مطابق شاہین آفریدی ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کماتے ہیں۔ یہ آمدنی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ مینز سینٹرل کانٹریکٹ لسٹ فار 2020 سے 2021 کی جس میں گریڈ اے کیٹیکگری کے کھلاڑی شامل ہیں۔

شاہین آفریدی کا خاندان اسپورٹس سے کافی لگاؤ رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے کزن یاسر آفریدی فٹ بالر ہیں اور 2010 کے ایشئین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ رواں سال طے پایا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں گردش کرتی رہی ہیں، مگر خود شاہ آفریدی نے اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ الحمداللہ دونوں کر رشتہ کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے گھر والوں نے کئی مرتبہ رشتے کی بات کی تھی، شاہین کے رشتے کے حوالے سے بیٹی سے پوچھا تھا، وہ پڑھنا چاہتی تھی۔ لیکن گھر کے بڑوں کا ماننا تھا کہ زندگی کا کچھ پتہ نہیں ہے، اسی لیے بڑوں کے کہنے پر منگنی کر دی۔

شاہد آفریدی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس وقت شاہین بھی کرکٹ کھیل رہا ہے اور بیٹی بھی پڑھ رہی ہے۔ لیکن بیٹی سے پوچھ کر دونوں کی منگنی کر دی۔ جبکہ شادی بیٹی کی پڑھائی کے بعد ہی ہوگی۔

شاہین آ فریدی اور شاہد آفریدی ایک ہی خاندان کے نہیں ہیں بلکہ دونوں آفریدی قبیلے کے دو مختلف قبیلوں سے تعلق رکھتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts