ویسٹ انڈیز کے 3 اہم کھلاڑی نہیں کھیل سکیں گے۔۔۔ کیا ویسٹ انڈیز کا دورہِ پاکستان خطرے میں پڑجائے گا؟

image

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے سیریز نامکمل ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، ویسٹ انڈیز کے ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے۔ جہاں انہیں مزید 1 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں شامل 5 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی، جس کے بعد ان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو ایسولیٹ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں میں کرکٹر شائے ہوپس، عقل حسین اور جسٹن گریوز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا مثبت آنے والوں میں 2 مینجز بھی شامل ہیں۔

جبکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان آنے والے 6 کھلاڑی کورونا مثبت آنے پر ٹور سے باہر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی اور ویسٹ انڈیز حکام کے درمیان آج اہم اجلاس ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس میں دورہ جاری رکھنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts