رضوان سے ملنے کیلئے اور انتظار نہیں کر سکتی ۔۔ انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ ہونے کے بعد خاتون کھلاڑی بھی پاکستانی ہیرو سے ملنے کیلئے بے تاب

image

محمد رضوان کا نام کون نہیں جانتا، اب انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کیلئے برطانیہ کے مشہور کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

جس پر برطانوی ویمن کرکٹ ٹیم اور سسکس ویمن کی معروف کھلاڑی سارہ ٹیلر نے کہا کہ میں اب محمد رضوان سے سیکھنے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتی اور یہ ایک اچھا معاہدہ ہے۔

پوری دنیا کو یہ خوشخبری سسکس کرکٹ کلب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سنائی اور کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان سے معادہ کر لیا ہے۔

یہی نہیں اس ٹویٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد محمد رضوان نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں سسکس کے ساتھ معاہدے پر اور اب 2022 کے شاندار سیزن کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ شاندار پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے حال ہی میں ایک سال میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts