پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران 13 سال پرانا ایک میچ کا مزاحیہ سین گراؤنڈ میں لگی بڑی اسکرین پر دوبارہ دیکھا گیا۔
یہ سین اس لیے دیکھا گیا کیونکہ جب ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے ہوا میں شاٹ کھیلا اور اسے پکڑنے کیلئے محمد آصف اور محمد حسنین گیند کے نیچے آئے۔
مگر دونوں نے ہی کیچ نہ پکڑا اور کیچ ڈراپ ہو گیا۔ اس لمحے میں دونوں کو یہی امید ہوئی کہ دوسرا کیچ پکڑ لے گا اور اگر کہیں میں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ہم دونوں ایک دوسرے میں نہ ٹکرا جائیں اور کیچ ڈراپ ہو جائے۔
اگر آپ کو یاد ہو کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایک 13 سال پرانا کلپ آپ کو نظر آتا ہو گا جس میں سعید اجمل اور شعیب ملک گیند کے نیچے آئے اور اسی امید میں رہے کہ دوسرا کیچ پکڑ لے گا۔
یہ سیریز بھی 2008 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلی جا رہی تھی اور یہ شاٹ ہوا میں عمر گل کی گیند پر مایا ناز کھلاڑی کرس گیل نے مارا تھا۔
مزید یہ کہ اب یہی کلپ کیچ ڈراپ ہونے پر دوبارہ گراؤنڈ میں دیکھا گیا۔ اور سوشل میڈیا صارفین اب اس 13 سال پرانی ویڈیو پر دلسپ تبصرے کر رہے ہیں، آئیے آپ بھی دیکھیے۔