شادی کو زیادہ عرصہ گزر جائے تو میاں بیوی ہمشکل کیوں لگنے لگتے ہیں؟

image

شاید کسی نے غور کیا ہو یا نہ ہو لیکن ایسا حقیقت میں ہوتا ہے کہ شادی کے کئی سالوں بعد میاں بیوی کی شکلیں ایک جیسی دکھائی دینے لگتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنہ 1987ء میں کی گئی ایک نفسیاتی تحقیق میں مشہور نفسیات دان رابرٹ زاہونک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ شادی شدہ میاں بیوی جن کی شادی کو 25 سال یا اُس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اُن میں شوہر اور بیوی کی شکلیں ایک دوسرے سے ملنے لگتی ہیں۔

اُن کا خیال تھا کہ شاید اتنے طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے میاں بیوی لاشعوری طور پر ایک دوسرے کی عادتیں اختیار کرلیتے ہیں جس کے نتیجے میں اُن کے چہرے کے تاثرات، مسکراہٹ اور نقوش ملنے لگتے ہیں۔

ضروری نہیں ہے کہ ایسا ہر شادی شدہ جوڑوں کے ساتھ ہوتا ہو، بہت بار تو شادی کے بعد کئی سال بعد میاں بیوی کی شکلیں ایک دوسرے سے کافی مختلف بھی دکھائی دیتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts