سردیوں میں لونگ دودھ میں ڈال کر پینے کے فائدے جانتے ہیں؟ جانیئے لونگ کے حیرت انگیز فوائد جن سے آپ کی بڑی مشکلیں آسان ہوجائیں گی

image

لونگ کے ویسے تو کئی فوائد پائے جاتے ہیں لیکن اس کا سردیوں میں استعمال ہمیں اور بھی زیادہ صحت بخش زندگی فراہم کرتا ہے۔ کیونکہ عام طور پر سردیوں میں لوگ نزلہ کھانسی کا شکار ہوتے ہیں تو اس لیے موسم سرما میں لونگ کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔

لیکن وہیں کھانسی اور نزلے کے علاوہ بھی دیگر طبی بیماریوں کا لوگ شکار ہوتے ہیں جس کا علاج لونگ میں پوشیدہ ہے مگر بہت کم لوگ ہی اس کے فائدے سے واقفیت رکھتے ہیں۔

آیئے جانتے ہیں لونگ کے کرشماتی طبی فوائد جو بنائے آپ کی سردیوں کو اطمینان بخش۔

1- دانتوں کے لیے فائدہ مند

دودھ کے ساتھ لونگ کا استعمال منہ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ منہ کی بدبو کو دور کرنے کے ساتھ دانتوں کو بھی مضبوط رکھتا ہے۔

2- قبض کا مسئلہ دور کرے

قبض کے مسئلے میں بھی دودھ اور لونگ کا استعمال آپ کو فائدہ دے گا۔ رات کو سونے سے قبل لونگ کو دودھ میں ملا کر استعمال کرنے سے تیزابیت اور قبض کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

3- بھوک کی کمی پوری کرے

لونگ اور دودھ بھوک میں اضافہ کرتے ہیں۔ لونگ میں وٹامنز کے ساتھ زنک، کاپر، میگنیشیم، آئرن، سوڈیم اور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں، جو آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

4-محدود مقدار میں استعمال کریں

اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں۔ دن میں ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ لونگ کا پاؤڈر کافی ہے۔ لونگ کے دودھ میں تھوڑا سا گڑ ڈال کر پی سکتے ہیں۔

5-مرد حضرات کیلئے فائدہ مند

لونگ کو دودھ میں ملا کر پینا مردوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ دودھ میں کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم ہوتا ہے جو جسم کو توانائی دیتا ہے۔ یہ جسم میں موجود نقصان دہ عناصر کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts