دنیا کی پہلی ریل کی پٹری پر چلنے والی اس گاڑی میں کیا خاص بات ہے؟

image

یوں تو آپ نے تیز ترین کار سے لے کر مہنگی ترین گاڑیاں دیکھی ہونگی، مگر کیا آپ نے سنا ہے کوئی گاڑی ریل کی پٹری پر اسی طرح چلتی ہے، جیسے سڑک پر دوڑتی ہو۔

جاپان میں دنیا کی ایک ایسی انوکھی گاڑی متعارف کروائی گئی ہے جو کہ ڈوئل مود ہے، یعنی یہ گاڑی کو روڑ پر اور ریل کی پٹری دونوں پر چلایا جاسکتا ہے۔

جاپان میں تیار کردہ اس ڈوئل مود کار میں عام گاڑیوں کی طرح ربر کے ٹائر کے ساتھ ساتھ اس میں اسٹیل کے ریل ٹریک ٹائر بھی موجود ہیں۔ گاڑی ریل ٹریک پر آتی ہے تو اسٹیل ٹائر نکل آتے ہیں، جو گاڑی کو ٹریک پر چلنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس گاڑی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ریل ٹریک پر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ روڑ پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس گاڑی کے ذریعے گاڑی 75 فیصد تیل کی کھپت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ جبکہ اس گاڑی میں 23 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts