سال 2022 میں پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیش کھیلا جائے گا، جس کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ تاہم افغانستان کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نوین الحق نے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیش کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نوین الحق نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات پر پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہونگے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ پی ایس ایل ایک زبردست ایونٹ ہے۔ تاہم میں امید کرتا ہوں کہ اگلے سیزن میں اس کا حصہ ضرور بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کا حصہ نہ ہونے پر دکھی ہوں۔
واضح رہے کہ کرکٹر نوین الحق کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں منتخب کیا تھا۔