اظہر محمود پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے سابق آل راؤنڈر اور تجربہ کار کوچ اظہر محمود کو پاکستان مینز قومی ٹیم کا عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پیر کے روز پی سی بی نے پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ اظہر محمود یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک ادا کریں گے۔

اظہر محمود ایک منجھے ہوئے کرکٹنگ ذہن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور کافی عرصے سے قومی ٹیم کے سٹریٹجک فیصلوں میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ ہے اور انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں کامیاب کیریئر کے حامل ہیں۔

اظہر محمود کی ریڈ بال کرکٹ میں مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ یہ کامیابیاں ان کی قیادت، حکمتِ عملی میں مہارت اور مسلسل بہترین کارکردگی کی علامت ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ’اظہر محمود کی رہنمائی میں ریڈ بال سکواڈ نہ صرف مضبوط ہو گا بلکہ اس کے نظم و ضبط، کارکردگی اور عالمی سطح پر وقار میں بھی اضافہ کرے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts