میسی کو پروپوز کردیا۔۔ 98 برس کی یہ خاتون کون ہیں؟ دلچسپ ویڈیو

image

لیونل میسی کی مقبولیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، لیکن اس بار ان کے ایک فین نے کچھ ایسا کیا کہ اسٹیڈیم سے لے کر سوشل میڈیا تک سب کی نظریں اسی پر جم گئیں۔ یہ واقعہ انٹر میامی اور پالمیراس کے درمیان فیفا کلب ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ سے قبل پیش آیا، جب ایک بزرگ خاتون نے منفرد انداز میں میسی کو مخاطب کیا۔

میسی نے بینر کی طرف دیکھ کر مسکراہٹ کے ساتھ باوقار انداز میں ہاتھ کے اشارے سے جواب دیا، جس میں انکار تو تھا، لیکن بے ادبی کا شائبہ تک نہ تھا۔ ان کے چہرے کے تاثرات نے یہ لمحہ خاص بنا دیا، جسے کیمروں نے محفوظ کر لیا اور پل بھر میں یہ مناظر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئے۔

پالین کینا صرف عمر رسیدہ مداح نہیں بلکہ وہ ایک متحرک سوشل میڈیا شخصیت بھی ہیں۔ وہ اپنے نواسے راس اسمتھ کے ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرتی رہتی ہیں، جہاں ان کی زندہ دلی اور جرات مندانہ انداز انہیں نمایاں کرتا ہے۔ ’گینگسٹر گرینی‘ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پہلے ہی نوجوانوں میں مشہور تھا، مگر میسی سے ان کی اس جراتمندانہ پیشکش کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا


About the Author:

Dr. Khush Bakht is a seasoned writer, editor, and political researcher with a deep passion for crafting thought-provoking narratives that both inform and inspire. Holding a PhD in Political Science from the University of Karachi, she brings a rich blend of academic insight and journalistic expertise to every piece she creates.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts