تین منٹ میں انڈہ کیسے ابالیں؟ اس کو ابالنے کا خاص طریقہ جانیں اور ٹھنڈے موسم میں جلدی انڈہ ابالنے کی اس ٹپ سے فائدہ اُٹھائیں

image

ابلا ہوا انڈہ ہر کوئی سردی میں تو عموماً زیادہ کھاتا ہے تاکہ پورا دن جسم گرم رہے اور سردی سے بچت ہوسکے۔ اور سردی کے دنوں میں صبح اٹھنے کا دل نہیں چاہتا جس کی وجہ سے اکثر ناشتہ بننے میں دیر ہوجاتی ہے اور انڈہ یا تو کچا رہ جاتا ہے یا پھر بہت زیادہ پک جاتا ہے، کچھ لوگوں کا انڈہ تو سخت ہوجاتا ہے۔ اب اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو جانیں ۳ منٹ میں انڈہ ابالنے کی یہ خاص ٹپ جس سے انڈہ بھی ابلے آپ کی مرضی کا اور اتنا مذیدار کے کھا کر آپ کو بھی مزہ آجائے۔

طریقہ:

انڈے چونکہ سب ہی فریج میں رکھتے ہیں تو وہ ٹھنڈے ہو رہے ہوتے ہیں۔ آپ فریج میں انڈے نکال کر اس برتن میں رکھیں جس میں آپ ان کو ابالتے ہیں۔

پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پانی انڈے کے تھوڑا اوپر ہو۔

اب اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر اس کو ابال لیں۔

جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں سے انڈے کو نکال کر دوسرے پیالے میں رکھیں اور اس میں آدھا کپ ٹھنڈا پانی ڈال دیں۔

ایک سے دو سیکنڈ انڈے کو اس میں رہنے دیں۔

پھر انڈے کو نکال کر چھیل لیں۔ یہ بہت ہی جلد چھل جائے گا۔

لیجیئے تین منٹ میں آپ کا ابلا ہوا انڈہ تیار ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts