محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

18 سال کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ کی جانب سے 55 ٹیسٹ ،218 ون ڈے اور 119ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل گئے ہیں۔ محمد حفیظ نے32مرتبہ مین آف دا میچ اور9 بارمین آف دا سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ اور دیگر فرانچائز لیگز میں اپنی نمائندگی جاری رکھیں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts