ایرن ہالینڈ بھی محمد حسنین کی مداح نکلیں، کن الفاظ میں تعریف کردی؟

image

دنیا کا کوئی سا بھی بڑے سا بڑا کھلاڑی ہو،پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور تعریف کرتا دکھائی دیتا ہے۔ صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ کمنٹیٹرز بھی میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باند رہے ہوتے ہیں۔

اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستانی باؤلرز دنیائے کرکٹ کی نظروں میں ہیں۔ وہیں پاکستان کے نوجوان باؤلرمحمد حسنین جنہوں نے شائقین کی توجہ اپنی طرف کرلی ہے۔

محمد حسنین نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے ہی اوور میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور کرکٹ سے وابستہ غیر ملکی شخصیات کو اپنا مداح بنایا۔

ان کی تعریف کرنے کے لیے آسٹریلوی کمنٹیٹر ایرن ہالینڈ بھی پیچھے نہ رہیں اور محمد حسنین کی متاثر کن باؤلنگ کی دلداہ ہوگئیں۔

آسٹریلیوی کھلاڑی بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے محمد حسنین کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی شاندار محمد حسنین۔

حسنین نے چار اوورز میں سے ایک میڈن کروایا اور 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts