دنیا میں موجود جہنم کا دروازہ کہاں ہے اور اس کو کیوں بند کروایا جا رہا ہے؟ جانیے اس سے متعلق فکر انگیز معلومات

image

جہنم کی آگ سے بچنے کے لیے سب دعائیں کرتے ہیں۔ کیونکہ موت کے بعد کی زندگی ہمیشہ کی زندگی ہے جبکہ دنیا عارضی اور فانی ہے۔ لیکن دنیا میں انسانوں نے خود اپنے ہاتھ سے جہنم بنائی جس کا علم انسان کو خود بھی نہ تھا۔ دنیا میں جہنم کا دروازہ ترکمانستان میں موجود ہے جس کا نام ہی '' جہنم کا دروازہ '' سے مشہور ہے۔

دراصل یہ ایک آگ بھڑکتا ہوا گڑھا ہے۔ یہ گڑھا 1971 میں سابق سوویت یونین کے دور میں گیس ذخائر کی تلاش کے دوران ایک حادثے کی وجہ سے پیدا ہوا اور 42 سال گزر گئے لیکن اس گڑھے سے نکلنے والی آگ نہیں بجھائی جا سکی۔

اس کی گہرائی 20 میٹر اور چوڑائی 70 میٹر ہو چکی ہے۔ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے مطابق: '' اس گڑھے کی وجہ سے ماحول اور اردگرد رہنے والے لوگوں کی صحت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں اور قدرتی ذخائر کا نقصان ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے ترکمانستان کی حکومت بڑے عالمی سائنسدانوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اس کو بند کرنے کے لیے تدابیر کرے اور اس کو بند کرے۔ کیونکہ ہم مذید جانوں کا ضیاع ہونے نہیں دے سکتے۔ سالانہ لاکھوں لاشیں ہم اُٹھا رہے ہیں، مذید لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگنے نہیں دیا جا سکتا۔''

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جہنم کے اس دروازے سے جہاں ترکمانستان کے مقامی لوگ عبرت حاصل کرتے ہیں۔ ہر جمعے کی نماز میں خصوصی دعائیں کرتے ہیں کہ کسی طرح یہ بند ہو جائے وہیں یہ جگہ سیاحوں اور غیر ملکیوں کے لیے سیروتفریح کا مرکز بھی بن چکی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts