وہاب ریاض کا نام کرکٹ کی وجہ سے تو سارے جہان میں مشہور ہے ہی لیکن آج کل یہ چنے بھی بیچتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یہ چنے بیچ رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ ہاں جی کیا بناؤں کتنے روپے کے بناؤں؟ کیا آپ بھی آرڈر دے رہے ہیں اپنا؟
انہوں نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آج کے دن کے لئے آپ کا چنے والا چاچا حاضر ہے۔ ویڈیو دیکھیں: