دورانِ پروان جہاز میں ہوئی بچی کی پیدائش ۔۔ عملے نے فوری طور پر کیا کیا؟

image
سعودی عرب سے اپنے گھر یوگینڈا جانے والی خاتون کے ہاں دورانِ پرواز ننھی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس پر قطر ایئرلائنز کا عملہ بھی بہت خوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ سے ااینٹیبے جانے والی ایئر ویز کی ایک پرواز میں افریقی تارکین وطن حاملہ خاتون کو اچانک لیبر پین ہوگیا۔ جس کی حالت کچھ ہی دیر میں ناقابلِ برداشت ہوگئی۔
ایئرہوسٹس نے اعلان کروایا کہ اگر کوئی ڈاکٹر اس وقت فلائٹ میں موجود ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔ فلائٹ میں ایک حاملہ خاتون موجود ہیں جن کی طبیعت خراب ہورہی ہے، عنقریب بچے کی پیدائش ممکنہ ہے۔
خوش قسمتی سے جہاز میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔ اور ایک نرس بھی اتفاقاً موجود تھی۔، ان دونوں نے جہاز کے عملے کی مدد خاتون کی ڈیلیوری کروائی۔
جوں ہی بچی کی رونے کی آواز بلند ہوئی، مسافروں اور دیگر عملے نے بچی کا استقبال تالیوں سے کیا۔ مذکورہ خاتون بھی ڈاکٹر عائشہ اور جہاز کے عملے کی خوب مشکور ہوئیں۔ ڈاکٹر عائشہ کے نام پر خاتون نے اپنی بچی کا نام عائشہ ہی رکھ دیا۔ لیکن چونکہ مشکل حالات اور نامناسب حالات میں بھی ڈاکٹر عائشہ کی کوششوں سے بچی کی پیدائش ممکن ہوئی اس لیے بچی کی ماں نے '' میریکل عائشہ ' نام رکھ دیا۔ اپنے نام پر نام رکھنے کے لیے تحفے کے طور پر ڈاکٹر خطیب نے بچی کو اپنے گلے سے سونے کا ہار نکال کر دے دیا جس پر عربی میں عائشہ لکھا ہوا تھا۔
ڈاکٹر عائشہ کہتی ہیں: ’میں نے سوچا کہ میں اسے بچی کو یہ تحفہ دوں گی جو اس کے پاس اس ڈاکٹر کی ایک چھوٹی سی نشانی ہو گی جو دریائے نیل کے اوپر 35,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے، اسے دنیا میں لائی۔‘
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts