پاکستان میں سرعام جعلی انڈوں کی فروخت جاری۔۔ لینے سے پہلے پہچان کیسے کریں؟

image

کیا آپ جو انڈا کھاتے ہیں وہ اصلی ہوتا ہے یا ہلاسٹک کا؟ ہمارے سوال پر حیران نہ ہوں۔ دراصل آج کل بازار میں پلاسٹک کے ایسے انڈے ملنا عام ہیں جو ذائقے میں بھی اصلی انڈے جیسے ہوتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان انڈوں کے بارے میں بتائیں گے اور ساتھ یہ بھی بتائیں گے کہ کس طرح اصلی اور نقلی انڈوں کی پہچان کی جاسکتی ہے۔

پلاسٹک کے انڈے

یہ انڈے مصنوعی طریقے سے مختلف کیمیکل ملا کر بنائے جاتے ہیں۔ سیاست ڈاٹ پی کے کے مطابق بازار میں بکنے والے جعلی انڈوں کی زردی پلاسٹ کی گیند جیسی ہوتی ہے اور انڈے ہلکے گلابی رنگت کے حامل ہوتے ہیں۔ ان انڈوں کے چھلکے کیلشئیم کاربونیٹ جبکہ سفیدی اور زردی ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے بنائی جاتی ہیں۔ ان جعلی انڈوں کا کاروبار سردی کے موسم میں عروج پر ہے۔

نقلی انڈے صحت کے لئے نقصان دہ ہیں

اس بات کی وضاحت کرتے چلیں کہ جعلی انڈوں میں شامل تمام کیمیکلز انسانی صحت کے لئے زہر کے مترادف ہیں جن کی وجہ سے ہر عمر کے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

اصلی انڈے کی پہچان

hamariweb.com کے قارئین کو ہم کچھ ایسے آسان طریقے بتانے جارہے ہیں جن سے وہ اصلی یا نقلی انڈوں کی پہچان آسانی سے کرسکتے ہیں۔ ر بی جوب پنگ کے مطابق نقلی انڈوں کے چھلکے اوپر سے زیادہ ہموار اور چکنے ہوتے ہیں۔ اصلی انڈوں میں انڈوں کی مخصوص بو ہوتی ہے جبکہ نقلی انڈے کسی بھی بو سے مبرا ہوتے ہیں۔ اصلی انڈے کو اوپر سے ہلائیں تو آوا نہیں آتی جبکہ نقلی انڈوں سے ہلنے کی آواز آتی ہے۔

خریدے گئے انڈے اصلی ہیں یا جعلی؟

خریدے ہوئے انڈے کے بارے میں جاننا ہے تو یہ دیکھیں کہ کیا اسے توڑنے سے ہی انڈی زردی سے مل گئی ہے؟ کیونکہ اصلی انڈے کی زردی اور سفیدی الگ الگ رہتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.