آسٹریلیا نے حال ہی میں ایشز سیریز جیتی ہے۔ جس کے بعد فتح کا جشن منانے کے لیے پوری ٹیم اکھٹی ہوئی، لیکن ٹیم میں موجود مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ جشن کے وقت اسکواڈ سے دور کھڑے ہوگئے کیونکہ وہاں شراب موجود تھی۔ لیکن آسٹریلوی ٹیم نے مسلمان کھلاڑی کو بھی ساتھ بلایا اور شراب کا جشن نہ کیا۔ کپتان پیٹ کمنز نے شراب کی ساری بوتلیں وہاں سے ہٹوا دیں۔ ان کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کے بعد انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ ویڈیو مُلاحظہ کریں: