مشہور بھارتی ٹینس کھلاڑی اور شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کی کئی وجوہات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اپنے گٹھنے کی چوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں اور یہ ان کی ریٹائرمنٹ کی بڑی وجہ ہے۔
ثانیہ مرزا نے یہ بھی بتایا کہ:
''
میری ریکوری لمبی ہو رہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔ میرے گھٹنے مجھے تکلیف دے رہے ہیں، جسم ساتھ نہیں دے رہا، میں ہارنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔
2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔
''