اسلام کے خلاف نہ جاؤ اور تمام عورتیں پردہ کرو ۔۔ افغانستان میں خواتین کے احتجاج کے بعد اب مرد بھی سڑکوں پر نکل آئے

image

افغانستان یہ وہ ملک ہے جس نے حال ہی میں آزادی حاصل کی ہے مگر ابھی ہی ان کے ملک میں مختلف قسم کے مظاہرے ہونے لگ گئے ہیں اب عورتوں کی دیکھا دیکھی مرد حضرات بھی احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں نکل آئے ہیں۔

ہوا کچھ یوں ہے کہ افغانساتن کے مردوں نے احتجاج کرتے ہو کہا کہ ملک میں پردہ انتہائی ضروری ہے۔

اسی موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے ایک شہری محمد وزیر نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کا نفاز اور پردے کی حمایت کرنے کیلئے یہیاں آئے ہیں اور جو لوگ پر دہ نہیں کرتے وہ اسلام کے خلاف ہیں۔ اس لیے تمام بہنوں اور بچیوں سے گزارش ہے کہ پردہ ضرور کریں۔

یہی نہیں بلکہ صالح محمد نامی ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اللہ پاک کے ہر احکامات ماننے چاہیے اور میں یہ چاہتا ہوں کہ ہماری کوئی بہن بھی یوں نہ کرے اور پردہ لازمی کرے۔

مردوں کے اس احتجاج سے پہلے افغانستان کی خواتین نے ملک میں تعلیم اور بے روزگاری سے بچنے کیلئے احتجاج کیا تھا جو طالبان حکومت سے اجازت لے کر کیا تھا۔

ان خواتین میں وہ عورتیں بھی شامل تھیں جو طالبان حکومت سے پہلے مختلف محکموں میں ملازمت کیا کرتیں تھیں۔

اس کے علاوہ یہ کام افغانستان کے ہی مرد شہریوں کو اچھا نہ لگا اور یہ اپنی ماؤ ں، بہنوں کو پردے کا درس دینے کیلئے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ اس خبر سے متعلق ہم نے معلومات انڈیپینڈنٹ اردو سے حاصل کی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.