اچانک پل گر گیا۔۔ کروڑوں روپے میں بننے والا پل دورانِ تعمیر کس وجہ سے ٹوٹ گیا؟

image

صوابی میں زیرِ تعمیر پل گر کر ٹوٹ گیا ہے۔ اس پل کی لاگت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے البتہ پل گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

جیو نیوز کے مطابق صوابی میں یہ پل گوہاٹی کے مقام پر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی مدد سے تعمیر کروایا جارہا تھا جس میں ایک پلر سلپ ہو کر پہلے سے نصب دو پلرز پر گر گیا جس کی وجہ سے پل ٹوٹ کر گر گیا۔

کمشنر مردان ڈویژن کا کہا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں البتہ دورانِ تعمیر پل گرنے کی ذمہ داری کنٹریکٹر پر عائد ہوتی ہے اس سے سرکاری خزانے کا نقصان نہیں ہوتا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.