دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2022جمع کرانے کا شیڈول جاری

image
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2022کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق ایسے طلباء وطالبات جو نہم جماعت 2021، گزشتہ سالوں میں ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2022 میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں جبکہ گورنمنٹ اسکولوں کو بھی ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لازمی جمع کرا دیں۔ یہ فارم3فروری سے 7مارچ 2022تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8مارچ سے 15مارچ تک200 روپے،16مارچ سے 21مارچ تک500 روپے،22مارچ سے29مارچ تک800 روپے،30مارچ سے 5اپریل تک 1200 روپے،6اپریل سے 12اپریل تک 1500 روپے اور13اپریل سے19اپریل تک1800روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اتھارٹی لیٹر، بورڈ سے الحاق ونئے الحاق شدہ اسکول2022-2023 سرٹیفکیٹ کی کاپی اور سیکرٹری بورڈ کے نامپے آرڈر (100روپے) فی فارم کے ذریعے ایگزامینشن اسٹور سے فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ تمام گورنمنٹ اسکول،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور لیبرڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم اپنے تصدیق شدہ گورنمنٹ اسکول کے اتھارٹی لیٹر اورانرولمنٹ کی رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ امتحانی فارم اکاؤنٹس سیکشن سے رسید بنوانے کے بعد ایگزامینشن اسٹور سے لے سکتے ہیں اور اسی شیڈول کے مطابق جمع بھی کرا سکتے ہیں،اسکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلباء و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے بلکہ تمام طلباء و طالبات کے امتحانی فارم ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کرائے جائیں۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.