کسی کو مہنگی گاڑی ملی تو کسی کو فلیٹ ملے گا ۔۔ جانیے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو کون سے مہنگے تحفے ملے؟

image

پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑی نہ صرف اپنی کارکردگی کی بدولت مشہور ہو رہے ہیں بلکہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے بھی جانے جا رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

تحفے میں گاڑی:

پشاور زلمی کے حضرت اللہ ززئی کو تحفے میں گاڑی دینے کی خبر بھی سوشل میڈیا پر تھی، راشد خان کی جانب سے حضرت اللہ ززئی کو گاڑی تحفے میں دینے کی خواہش کا اظہار جاوید آفریدی سے کیا گیا تھا، دراصل جاوید نے ایک ٹوئیٹ کیا تھا جس میں وہ حضرت اللہ کی کارکردگی پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ جس پر راشد نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایم جی گاڑی؟ اس کمنٹ میں گاڑی کا ایموجی بھی موجود تھا۔

جس پر جاوید نے پشتو زبان میں جواب دیا تھا جس کا مطلب تھا آپ بہت شرارتی ہو، ززئی کے لیے ایم جی، کیوں نہیں۔ جس پر راشد نے بھی شکریہ ادا کیا۔

تحفے میں اپارٹمنٹ کا اعلان:

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی تھی۔ جس کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم سمیت مداح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

صحافی عمر قریشی کے ٹوئیٹ کے مطابق سلمان اقبال نے ہر کھلاڑی کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اپارٹمنٹ اے آر وائی لگونہ کے پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس میں ہر کھلاڑی کو اپارٹمنٹ دیا جائے گا۔

البتہ اس حوالے سے دیگر ذرائع سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔

پشاوری چپل کا تحفہ:

مشہور پاکستانی پشاور چپل بنانے والے چاچا نورالدین کی جانب سے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو پشاوری چپل تحفے میں دی گئی تھی۔ شعیب ملک، ڈیرن سیمی سمیت ئکئی کھلاڑیوں کو 2020 کے ایڈیشن میں تحفے دئے گئے تھے۔

اس حوالے سے چاچا نورالدین نے پہلے تمام کھلاڑیوں کے جوتوں کے سائز لیے تھے اور پھر خود اپنے ہاتھ سے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو یہ تحفہ پیش کیا تھا۔

چاچا نورالدین کا پاکستان کے ان مشہور پشاوری چپل بنانے والوں میں ہوتا ہے جن کے ڈیزائنز کو بھارت میں مشہور اداکار شاہ رخ خان بھی پسند کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts