4 گردوں والا انوکھا بچہ ۔۔ بچہ اضافی گردوں کے ساتھ کیسے زندہ ہے؟ ڈاکٹر بھی حیران

image

مصر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے 2 ہاتھ اور 2 ٹانگیں تو بالکل ٹھیک ہیں۔ بظاہر اس میں کسی قسم کی کوئی خامی یا ذیادتی نظر نہیں آتی، البتہ اس کے جسم میں 2 کی جگہ 4 گردے موجود ہیں جس کو دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران ہوگئے ہیں۔

مصر میڈیا کے مطابق بچے کی پیدائش جس وقت ہوئی جب اس کے تمام تر ٹیسٹ کیے گئے جو بالکل نارمل تھے، اس وقت یہ معلوم ہی نہ ہوسکا کہ بچے کے جسم میں 4 گردے ہیں۔ لیکن اب جبکہ بچے کی پیدائش کو 4 ماہ گزر چکے ہیں۔ کچھ دنوں سے اس کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی۔ متلی اور قے جو اکثر بچوں کو ہو جاتی ہے۔ لیکن جب طبیعت حد سے زیادہ بگڑی تو والدین نے بچے کو ہسپتال میں داخل کروایا۔

یہاں ڈاکٹروں نے اپنے طور سے تمام تر دوائیاں دیں اور ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ بچے کے جسم میں 1 یا 2 گردے نہیں بلکہ 4 گردے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس کی طبیعت غیر ہوتی جا رہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق 4 گردوں کی یہ بیماری ڈپلیکس کڈنی کہلاتی ہے جس کی تشخیص حمل کے دوران ہر گز نہیں ہوتی بلکہ پیدائش کے کچھ ماہ بعد یہ سامنے آتی ہے جس کا علاج دنیا میں بہت کم ہی موجود ہے۔

بچے کی طبیعت ادویات سے اگر سنبھل جائے تو وہ لمبی زندگی پا سکتا ہے۔ البتہ ڈاکٹر یہ بھی کہتے ہیں کہ ایسے کیسز میں جب بچہ صحت مند ہو جائے تو موت کے خدشات زیادہ نہیں ہوتے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts