پاکستان کے بڑے اسٹیڈیم کو سزا دے دی گئی ۔۔ آئی سی سی نے بڑی سزا کیوں سنا دی؟

image

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز ابھی جاری ہی تھے کہ ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

راولپنڈی میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ اس وقت دلچسپی کا باعث بن گیا جب میچ بنا کسی نتیجے کے ڈرا ہو گیا، یوں اس طرح ڈرا ہونا نہ صرف دونوں ٹیموں کے لیے دل دکھا دینے والا تھا بلکہ پاکستان کے لیے مشکل کھڑی کر گیا۔

مسلسل پانچ روز سے جاری ٹیسٹ میچ میں صرف 14 وکٹیں ہی گر سکیں، جس کے بعد آئی سی سی کے امپائر رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرا دی۔

اس رپورٹ میں پنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ کو معیار سے کم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5 روز کے دوران وکٹ پر کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسپنرز اور فاسٹ بولرز دونوں ہی اس وکٹ پر نہیں کھیل پا رہے تھے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق ایسی صورتحال میں اس وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا جاتا ہے، اور پھر اس وکٹ کو ڈی میرٹ پوائنٹ کر دیا جاتا ہے، اس قانون کے تحت اگر کسی وکٹ پر ایک ساتھ پانچ ڈی میرٹ پوائنٹ عائد ہوجائیں تو اس کے ایک سال تک کسی میچ کی میزبانی سے وہ وکٹ محروم رہ جاتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts