کسی شادی کاروباری شخصیت میں ہوئی تو کسی کی داماد ہی کھلاڑی ہوگا ۔۔ پاکستانی کرکٹرز بیٹیوں کو رخصت کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات اپنی زندگی کے ان لمحات کے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں جو کہ خوشی کے لمحات ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کرکٹر محمد یوسف سے متعلق بتائیں گے۔

محمد یوسف:

محمد یوسف کا تعلق ایک مسیحی خاندان سے تھا مگر اسلام سے اس حد تک متاثر ہوئے کہ پورے گھرانے نے نہ صرف اسلام قبول کر لیا بلکہ دعوت تبلیغ میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔

حال ہی میں محمد یوسف کی بڑی بیٹی کی شادی ہوئی ہے، اپنی بیٹی کی شادی کی خوشخبری کرکٹر نے مداحوں سے ٹوئیٹر پر شئیر کی تھی، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی میرے آنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر اب الوداع جاو بابل کے نگر سے اپنے گھر الوداع اے مری دختر مری نور نظر اب الوداع۔

یقین نہیں ہو رہا تھا کہ جس بیٹی کو وہ اپنی گود میں کھلایا کرتے تھے، ناز کرتے تھے آج اسی کے سر دست شفقت رکھ کر رخصت کر رہے تھے۔ محمد یوسف کی آنکھوں میں آنسوں اور دل میں بیٹی کی یاد تھی۔

انضمام الحق:

مشہور پاکستانی کھلاڑی انضمام الحق کی بیٹی کی شادی بھی اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی تھی جب پاکستان کرکٹ کے سابق اور حاضر سروس کھلاڑیوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔

بیٹی کی شادی کے موقع پر بھی کھلاڑی اور فیملی نے پردے کا خاص خیال رکھا۔ جبکہ والد شادی کے انتظامات سے لے کر رخصتی تک میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

بیٹی حمیمہ حق کی شادی ملک مسعود کھوکر کے بیٹے سے ہوئی ہے جو کہ کاروباری شخصیت ہیں۔

شاہد آفریدی:

شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی کی شادی شاہین آفریدی سے طے پائی ہے۔ اقصٰی آفریدی شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، جبکہ اس رشتے کے لیے شاہین آفریدی کے گھرانے نے رابطہ کیا تھا۔

جس پر شاہد آفریدی نے بڑوں کی مشاورت سے رضامندی ظاہر کی تھی۔ شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی دونوں فیملیز اس رشتے پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ مطمئن بھی ہیں۔

فالحال شاہین اور اقصٰی کی بات پکی ہوئی ہے جبکہ شادی کی تاریخ فالحال نہیں آئی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts