ایک برتن میں پانی بھریں اور کمرے میں رکھ دیں پھر ۔۔ اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا طریقہ جس سے پورا رمضان آپ کو گرمی نہیں لگے گی

image

کراچی سمیت پورا ملک اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پھر رمضان المبارک کا مہینہ بھی جاری ہے۔ وہیں لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں میں اے سی کا استعمال زیادہ کررہے ہیں۔

لیکن جن گھروں میں اے سی کی سہولت میسر نہیں وہ ایسا کیا کریں کہ ان کا گھر پورا دن ٹھنڈا رہے اور رمضان ان کا مزید اچھا گزرے؟

آج ہم آپ کو گرمی سے بچاؤ اور گھر کو ٹھنڈا رکھنے کی کی چند ایسی کارآمد اور آزمائی گئی ٹپس بتائیں گے جس کے باعث اس تپتی گرمی میں آپ کو پرسکون ماحول مل سکے گا۔

پردے لگا دیں

1-اگر آپ کے گھروں کی کھڑکیوں پر پردے نہیں ہیں تو وہاں سے سورج کی روشنی کمرے کے اندر داخل ہوکر اسے گرم کردے گی۔ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے مطابق پردے یا بلائنڈز بند کر کے آپ اس گرمی کو 45 فیصد تک روک سکتے ہیں۔

بوتلیں فریز کریں

2-پانی کی کچھ بوتلیں فریز کریں اور انہیں کسی فرشی یا ڈیسک فین کے سامنے رکھ دیں یا اس کے آگے فکس کردیں۔ پھر آپ اس عارضی ائیرکنڈیشنر سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

نیلے رنگ سے رنگے کمرے

3- ایک امریکی تحقیق کے مطابق جو لوگ نیلے رنگ سے رنگے کمروں میں بیٹھتے ہیں وہ دیگر رنگوں کے کمروں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈک محسوس کرتے ہیں، چاہے درجہ حرارت یکساں ہی کیوں نہ ہو۔ تحقیق کے مطابق نیلا رنگ نفسیاتی طور پر لوگوں کو سکون پہنچاتا ہے اور اس سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

برتن میں پانی بھر کر رکھ دیں

4- برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں، برف سے جو ٹھنڈک اٹھے گی پنکھا اسے پورے کمرے میں پھیلائے گا جیسا کہ اے سی کرتا ہے۔

اگر آپ کے پاس برف نہیں تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھر تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts