عمرہ سے واپسی پر والد اور والدہ کے لیے تحفے لائے۔۔ بابر اعظم کا اپنے والد کو غلاف کعبہ کا تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم گذشتہ دنوں عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے جن کی اب وطن واپسی ہوچکی ہے۔

بابر اعظم عمرہ سے واپسی پر لاہور پہنچے تو انہوں نے اپنے والد کو غلاف کعبہ کا مبارک تحفہ دیا جسے ان کے والد نے ہاتھ میں پکڑا اور اپنے چہرے سے لگا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم جب اپنے گھر لوٹتے ہیں تو والد ،بھائی اور ان کی والدہ گلے لگا کر انہیں خوبصورت انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

بعدازاں ایک کمرے میں بابر اعظم کے والد اور دیگر رشتہ بھی موجود ہوتے ہیں جس دوران وہ اپنے والد کو غلاف کعبہ کا ایک بڑا ٹکڑا بطور تحفے میں پیش کرتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نمبر ون بیٹر بابر اعظم صرف اپنے والد کو ہی نہیں بلکہ اپنی والدہ کو بھی تحفے پیش کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ بابر اعظم اپنی والدہ کو کڑے گفٹ کرتے ہیں۔

دیکھیئے دلچسپ ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts