امر بالمعروف کا مطلب سمجھا دیا ۔۔ برطانیہ کی کرکٹ چیمپئن شپ کے دوران محمد رضوان کی تبلیغ کی ویڈیو وائرل

image

محمد رضوان کہیں بھی ہوں لیکن دین کے حوالے سے کافی متحرک رہتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی اسی وائرل ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

پاکستانی کھلاڑی ان دنوں برطانیہ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی بہتیرن کاکردگی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لیکن اس سب میں محمد رضوان کی وہ ویڈیو کافی وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کی جا رہی ہے جس میں وہ برطانیہ کی مقامی مسجد میں موجود ہیں اور تبلیغ دے رہے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں تو ایک کھلاڑی ہوں لیکن دین کا کام تو سب کا ہے۔ مسجد الجنہ سلوف میں تبلیغ کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے محمد رضوان نے امر بالمعروف کا بھی ذکر کیا اور ختم نبوت کے حوالے سے بھی بات کی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا ایمان ہے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، ہم سب کا ختم نبوت پر ایمان ہے۔

جبکہ امر بالمعروف سے متعلق محمد رضوان کا کہنا تھا کہ امر بالمعروف کیا ہے؟ اس کا مطلب ہے اللہ کو پہچاننا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts