ان کی موت کا سن کر دھچکا لگا ۔۔ اینڈریو سامنڈز کی اچانک موت پر مشہور شخصیات غم میں مبتلا

image

آج کے دن دنیا ایک مایاناز کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز نے محروم ہو گئی۔ ماضی کے مشہور کھلاڑی کی موت پر شعیب اختر کافی افسردہ نظر آتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلین کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کی موت کا سن کر دھچکا لگا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اینڈریو کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائمنڈز سے ان فیلد اور آف فیلڈ بہت اچھا تعلق رہا۔

شاہد آفریدی:

قومی ٹیم کے جارہانہ مجاز بلے باز شاہد آفریدی نے کہا کہ اینڈریو سائمنڈز خاندان، دوستوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں، اینڈریو سائمنڈز اور شین وارن کی کرکٹ کیلئے بہت سی خدمات ہیں۔

اس کے علاوہ سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ اس دنیا سے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے اس لیے ہمیں ہر دن خوشی کے ساتھ گزارنا چاہیے اور دنیا کیلئے اچھی یادیں چھوڑ کر جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے مشہور کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز انتقال کا امریکی میڈیا اور آسٹریلین پولیس کے مطابق ان کی کار حادثے میں رات 11 بجے ہوئی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts