انعام کا اعلان لیکن دیا نہیں جاتا۔۔۔قومی ہیروز کے ساتھ مذاق کیوں؟

image

کراچی: مسٹرپاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والے قومی ہیرو زوہیب عالم نے حکومت کی عدم توجہی پر سوالات اٹھادیئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں قومی تن ساز زوہیب عالم کا کہنا ہے کہ بہت افسوس کے ساتھ میں ایک درخواست آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ کس طرح سے یہ کئی سالوں سے کرسی پر بیٹھنے والے یہ زمینی خدا جو اپنے جم کے شاگردوں کو بائیک اور موبائل اسٹیج پر ہی دے دیتے ہیں ،مجھ جیسے ہزاروں کھلاڑیوں کو انکے حق کے لیے پریشان کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس کھیل میں دس سال سے زیادہ ہونےکو ہیں، ہمیشہ اس کھیل میں نمبر 1 رہا اور مسٹر پاکستان 2021 بھی اپنے دم پر بنا جس کاصلہ مجھے ایسے دیا گیا کہ میری جیت پر ایک سال سے زیادہ ہو چکا اور میں اپنے حق سے محروم ہوں۔

کیا یہ رویہ کھیل جیسے پاک رشتے کو جہاں کوئی مذہب نہیں کوئی زبان نہیں کوئی ذات نہیں اور کوئی رنگ و نسل نہیں اِس جیسے پاک ماحول کو آلودہ نہیں کرتا؟ یہ سوال میرا آپ سب سے ہے۔

زوہیب عالم نے اپنے اس پیغام کے ساتھ ایک خط بھی جاری کیا جو انہوں نے دو ماہ قبل سیکریٹری سندھ اور خازن پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو لکھا تھا۔

اپنے اس خط میں انہوں نے یاددہانی کروائی کہ 4 اپریل 2021 کو مینز فزک مسٹر پاکستان کا اعزاز جیتنے پر دبئی کا ریٹرن ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اس پر تاحال عمل نہیں ہوا جبکہ انہیں سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیا گیا۔

قومی اعزاز یافتہ تن ساز کے سوشل میڈیا پیغام پر درجنوں صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.