روٹی کو چور کر پلیٹ میں رکھا جاتا ہے اور پھر ۔۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مشہور ڈش ثوبت کیا ہے؟

image

کھانے پینے کے حوالے سے پاکستان بھر میں بے شمار ایسی ڈشز موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، چاہے کراچی کی بریانی ہو یا پھر پشاور کے چپلی کباب اور لاہور کے پائے سب میں مشہور ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ڈیرہ غازی خان کی مشہور ڈش کے حوالے سے بتائیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے پی کا وہ علاقہ ہے جہاں کا پہاڑی، میدانی اور خشک علاقہ اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کی منفرد اور ذائقہ دار ڈش جب بن کر تیار ہوتی ہے تو سخت سے سخت انسان کو بھی پگھلا دیتی ہے۔

اس ڈش کا نام ہے ثبوت، رکیے جناب یہ کوئی عدالت میں پیش کیا جانے والا ثبوت نہیں ہے بلکہ شوربے میں ڈوبی سرخ رنگ کی روٹیوں کی بات ہو رہی ہے جس پر مرغی اور سیخ کباب رکھے جاتے ہیں۔

گوشت روٹیوں کے ملاپ سے تیار کی گئی اس ڈش کی خاص بات یہ بھی ہے حزب ذائقہ مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ دیکھنے میں تو چٹخارے دار ہوتے ہی ہیں لیکن کھانے میں بھی لذیذ ہوتے ہیں۔

انڈیپینڈینٹ اردو کی جانب سے یہ ویڈیو تیار کی گئی جس میں ڈیرہ غازی خان کی اس منفرد ڈش کے بارے میں بتایا گیا۔ تحصیل کلاچی سے تعلق رکھنے والے اسکندر بھی ایک شیف ہیں جو کہ ثبوت بنانے کے ماہر ہیں۔

اسکندر بتاتے ہیں کہ میں 15 سال سے ثبوت بنا رہا ہوں، یہ ڈش ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشیوں کو بے حد پسند ہے۔ ثبوت کو بنانے کے لیے سب سے پہلے پتیلے میں گھی ڈالنا پڑتا ہے، اور پھر پیاز ڈالتے ہیں، جب پیاز لال ہو جائے تو اس میں ٹماٹر ڈالے جاتے ہیں۔

بونی کرنے کے بعد پتیلے میں مصالحوں کو شامل کرتے ہیں جس سے پتیلے میں موجود چیزیں دلچسپ منظر پیش کرتی ہیں، مرغی کے گوشت کو شامل کرنے کے بعد اسے اچھی طرح بھونا جاتا ہے۔

مصالحوں اور گوشت کی خوشبو آنے پر اس ڈش میں پانی شامل کیا جاتا ہے، جبکہ دوسرا شیف اس دوران بڑی بڑی روٹیوں کو چورنا شروع کرتا، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر ایک کٹورے میں ڈالتا ہے۔

اس ڈش کے لیے خاص طور پر پتھر کے برتن کا استعمال کیا جاتا ہے، اس میں شوربے کو شامل کیا جاتا ہے، ساتھ ہی روٹی کے ٹکڑوں کو بھی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے اوپر سیخ کباب اور مرغی کے گوشت کو جو کہ پک چکا ہوتا ہے رکھا جاتا ہے۔

اور پھر لیموں، ادرک، پیاز، دھنیہ وغیرہ سے ڈش کو سجایا جاتا ہے، اس ڈش کو ڈی آئی خان میں کافی مقبولیت حاصل ہے، شوربے میں چپڑی ہوئی روٹی اور چکن کے گوشت کو مقامی افراد چپڑ چپڑ کر کے کھاتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.