18 سال سے کیمسٹری پڑھانے والی ٹیچر بھیک مانگنے والی نکلی ۔۔ خاتون بھیک کیوں مانگتی تھی؟

image

اکثر بچے کیمسٹری کے استادوں سے بچتے پھرتے ہیں کہ کہیں کوئی کیمیائی فارمولا نہ پوچھ لیں، کہیں ٹیسٹ نہ لے لیں۔ مگر ایک کیمسٹری کی ٹیچر ایسی بھی ہے جو اسکول کے بعد خاص طور پر بچوں سے دور بھاگتی تھی کہ کہیں بچے اس کو پہچان نہ لیں۔ خاتون ٹیچر دراصل کیمسٹری صبح کے اوقات میں پڑھا کر دن بھر عبایا پہن کر سڑکوں پر بھیک مانگتی تھی۔ بھیک مانگنے کا سلسلہ چلتا رہا۔ خاتون ٹیچر سرکاری اسکول میں کیمسٹری پڑھانے لگ گئی اور یوں 18 سال گزر گئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق سرکاری ادارے میں جب چھان بین ہوئی تو معلوم پڑا کہ یہ 50 سالہ کیمسٹری کی ٹیچر سالوں سے سڑکوں پر بھیک مانگتی ہے اور صبح اسکول میں پڑھاتی ہے۔ جب سڑک پر خاتون سے پوچھا گیا کہ یہاں کیا کر رہی ہو تو شرمندہ ہوئی، کوئی جواب نہ دیا، پھر کہا کہ میں مالی مشکلات کا شکار ہوں۔ میرے پاس رہنے کو گھر بھی نہیں ہے۔ مگر جب تفتیش ہوئی تو معلوم پڑا کہ وہ جھوٹ کہہ رہی تھیں۔ سرکاری نوکری کرنے کے باوجود حالات خراب کیوں؟ جب پراپرٹی کی تفصیلات مانگی گئی تو پتہ چلا کہ یہ 2 بلڈنگ کی مالکن ہیں۔ جس کے بعد کویتی حکومت نے خاتون کو ملک بدر کر دیا۔

جب پولیس نے یہ سوال کیا کہ پڑھانے کے باوجود بھیک کیوں مانگتی ہو تو جواب دیا کہ: '' میں زیادہ پیسے کمانے کی غرض سے یہ کام کرتی ہوں۔ میں سارا سال کم مانگتی ہوں، مگر رمضان المبارک میں مسجد اور سڑکوں پر نکل آتی ہوں، لوگ مجھ پر ترس کھا کر مجھے ڈھیروں روپے بھیک میں دے دیتے ہیں۔ کوئی قیمتی چیزیں دے جاتا ہے تو کوئی کھانا پینا بھی دے دیتا ہے۔ اس لیے میں ایسا کرتی ہوں۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.