مشین میں آ کر بچے کے دونوں ہاتھ کٹے تھے ۔۔ پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ بچے کے دونوں ہاتھ دوبارہ جوڑ دیے

image

امی میرے ہاتھ تو کٹ گئے اب میں کیا کروں گا یہ الفاظ ہیں دونوں بازو کٹ جانے والے کاشف کے۔ ہوا کچھ یوں کہ اس ننھے بچے کے جانوروں کا چارہ کاٹنے والی مشین میں آ کر دونوں ہاتھ کٹ گئے جس کے بعد والدین تو تلملا اٹھے۔ بچے کی والدہ کہتی ہیں کہ میرے بیٹے کے ہاتھ تب کٹے جب یہ اپنی خالہ کے گھر گیا ہوا تھا۔

ہم قریبی اسپتال لے گئے اور انہوں نے ہمیں ڈی ایچ کیو اسپتال اوکاڑہ بھیجا اور انہوں نے وہاں سے ہمیں چلڈرن اسپتال لاہور بھیج دیا جہاں ڈاکٹرز کی ان تھک محنت کے بعد میرے بچے کے دونوں ہاتھ جوڑدیے گئے اور جب ہاتھ جوڑے تو یوں لگا کہ جیسے ہمیں دوسری زندگی ملی ہو کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو بچہ ساری زندگی کیلئے دوسروں کا محتاج ہو جاتا۔

یہ بچہ کاشف پنجاب کے علاقے دیپالپور کا رہنے والا ہے اور اس کی والدہ کہتی ہیں کہ اتنا بڑا آپریشن ہوا لیکن اسپتال اور ڈاکٹروں نے ہم سے ایک روپیہ علاج کی غرض سے نہیں لیا۔

اس کامیاب آپریشن کے کوئی ایک ڈاکٹر نہیں بلکہ 4 ڈاکٹرز کی ٹیم تھی جس کی سربراہی ڈاکٹر اسلم راؤ کر رہے تھے اور اب کہا یہ جا رہا ہے کہ اگلے 6 ماہ تک کاشف کی فزیو تھراپی کی جائے گی جس کے بعد اس کے ہاتھ مکمل طریقے سے حرکت کر سکیں گے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.