وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان سے ملاقات، دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر پر امور پر بات چیت

image

تہران۔22مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان سے مرحوم ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی تقریب کے دوران ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر پر امور پر بات چیت کی گئی۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نےترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.