کراچی کا سب سے سستا واٹر پارک ، کرایہ صرف 100 روپے کہاں واقع ہے؟

image

کراچی میں رہنے والے لوگ سستی تفریح کے لئے تفریحی پوائنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ سمندر کافی دور ہے، واٹر پارک مہنگے بہت ہیں اگر کسی کی بڑی فیملی ہے تو اس کے لئے واٹر پارک جانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اور گرمی میں سب کی مزیدار اور دلچسپ تفریح پانی میں کھیلنے کی ہوتی ہے۔ تو ایسے میں کیا ایسا کریں کہ بچے بھی خوش ہو جائیں اور بڑوں کا بجٹ بھی متاثر نہ ہو۔ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کراچی کے لوگوں کے لئے ایک بہت اچھی خبر ہے کہ عائشہ منزل پر واقع تعلیمی باغ جہاں بچوں کے لئے اچھی رائیڈز، جانور، اور دلچسپی کا خاصا سامان موجود تھا ،وہاں اب سوئمنگ پولز بھی بنا دئیے گئے ہیں اور اس کا ٹکٹ صرف 100 روپیہ رکھا گیا ہے، تاکہ ہر خاص وعام اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

تعلیمی باغ عائشہ منزل پر واقع ہے اس میں بچوں کے لئے منی زو، جراسک پارک، امیوزمنٹ پارک، اوراب واٹر پارک بھی موجود ہے۔ یہاں ٹکٹ بھی بہت کم رکھا گیا ہے یہ عوامی پارک ہے، یہاں عام عوام آتے ہیں اسی لئے اس کا ٹکٹ کم رکھا گیا ہے کیونکہ آس پاس متوسط طبقے کی آبادی ہے اور یہاں آنے والے بہت زیادہ ٹکٹ اورمہنگی رائیڈز اور جھولے افورڈ نہیں کر سکتے۔ اسی لئے آبادی کے حساب سے یہاں کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں اور اب اس سال گرمیوں کے موسم میں عوام کے لئے نئی خوشخبری واٹر پارک ہے۔ واٹر پارک کے شروع ہوتے ہی عوام کی ایک بڑی تعداد یہاں آرہی ہے اور انجوائے کر رہی ہے۔ اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آبادی کے بیچوں بیچ واقع ہے اس ہی لئے عوام کے لئے یہاں پہنچنا بھی اب بہت آسان ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.