حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے ، شزہ فاطمہ

image

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ جمعہ کو وزارت آ ئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت اور ڈیجیٹل منتقلی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔پی ٹی اے وفد سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل صنفی شمولیت حکمت عملی کی تیاری خوش آئند ہے، ڈیجیٹل صنفی شمولیت حکمت عملی خواتین کے موبائل فون، آئی سی ٹی کے استعمال میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو گی، خواتین کی عملی شمولیت کا مقصد ایک ایسے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل ہے

جس کی پروان جدت، مساوی مواقع پر مشتمل ہے۔وفد نے کہا کہ پی ٹی اے ڈیجیٹل انکلوژن کے ذریعے ٹیلی کام شعبے کی ترقی و ترویج کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔اس سے پہلے پی ٹی اے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کو ڈیجیٹل صنفی شمولیت پر پریذینٹیشن دی۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے پی ٹی اے ٹیم کے ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے حوالے سے کام کو سراہا۔ پی ٹی اے وفد میں سیدہ شفق کریم، ڈائریکٹر وائرلیس لائسنسنگ اینڈ ہیڈ ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن کمیٹی، ربیعہ پرویز، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور ملاحت عبید، ڈائریکٹر پی آر شامل تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.