سازش کا واویلہ نہ آئین کی پامالی۔۔۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تحریک عدم اعتماد کیسے ناکام بنائی؟

image

لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی، 359 میں سے 211 ارکان نے حق میں جبکہ 148 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی اور ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا اس دوران اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 180 کنرویٹو اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ درکار تھے۔

اطلاعات کے مطابق عدم اعتماد میں 59 فیصد کنزرویٹو ارکان نے بورس جانسن کے حق میں جبکہ 41 فیصد نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔

رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کو اعتماد کا ووٹ تو مل گیا لیکن پارٹی میں مخالفت میں سابق وزیر اعظم ٹریزامے سے زیادہ ہے،2018 کے عدم اعتماد میں 63 فیصد اراکین نے ٹریزامے کا ساتھ دیا تھاتاہم حمایت کے باوجود ٹریزامے چند ماہ بعد ہی مستعفی ہونے پر مجبور ہوگئیں تھیں۔

برطانیہ میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپریل میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے دینا شروع کردیئے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.