غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 22 فلسطینی شہید

image

اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ میں مختلف پناہ گزین کیمپوں پر حملے کیے جن میں مزید 22 فلسطینی شہید  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے رات گئے ہی نصیرت اور البریج پناہ گزین کیمپوں پر حملے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق رات گئے قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس شہر اور رفح میں گھروں پر حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر کے مشرقی حصے میں صیہونی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے کا کہنا ہے کہ اسرائیل فوج نے رفح شہر کے مختلف علاقوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع ہے مگر اموات کی ٹھیک تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل نے رات گئے ہی نصیرت اور البریج پناہ گزین کیمپوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا بتاناہےکہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.